لاہور و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس، خواجہ سلمان نیب پیش

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور ویسٹ منجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق گذشتہ روز نیب آفس میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے ان سے متعدد سوالات کئے گئے جن کا جواب دیا گیا۔ اس حوالے سے نیب حکام کی جانب سے خواجہ احمد حسان کو بھی 20جون کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...