تحریک انصاف کی خواتین ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئیں

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کی خواتین ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئیں‘ عمران خان کی عدم موجودگی میں دھرنا دے کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بدھ کو ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف کی خواتین ناراض ہوگئیں۔ پی ٹی آئی خواتین کی رہنما فاطمہ شاہ کی قیادت میں کچھ خواتین بنی گالہ پہنچیں اور دھرنا دیا۔ عمران خان کی عدم موجودگی میں انہوں نے دھرنا دے کراپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ سینئر قیادت کی طرف سے شہریت جاننے کے لئے جو سروے کرایا گیا تھا وہ پارلیمانی بورڈ نے مسترد کردیا۔ سروے میں جن حلقوں میں لوگوں کو پسند کیا گیا وہاں پر پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کئے خفیہ سروے کے برعکس خلاف میرٹ ٹکٹ دینے پر احتجاج کیا گیا۔ کئی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں شہرت پانے والے امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے۔ این اے 141 سے مسعود شفقت کو زیادہ پسند کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کے صمصام بخاری کو دیا گیا اسی طرح مختلف حلقوں میں شہرت پانے والے امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...