لاہور + اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل نے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ این اے 123 سے جمعیت علماء اسلام(ف) کے حافظ امجد علی، 124 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد افضل خان، 125 جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ، 126 سے فرید احمد پراچہ، 127 سے جمعیت علماء اسلام (ف) محمد ارشد بالا کوٹی، 128 سے جماعت اسلامی کے چوہدری منظور حسین گجر، 130 سے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، 131 سے جماعت اسلامی کے وقار ندیم وڑائچ، این اے 132 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ حیدر علی یا جماعت اسلامی کے چوہدری محمد اعجاز، 133 جمعیت علماء پاکستان کے پیر اعجاز احمد ہاشمی، 134 سے جماعت اسلامی کی خاتون رہنما انیلہ محمود چوہدری، 135 جماعت اسلامی کے امیر العظیم اور 136 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے چوہدر ی نظام الدین میو انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی لاہور سے زرافشاں فرحین اور عظمیٰ نوید نامزد کی گئی ہیں اور لاہور سے صوبائی اسمبلی کیلئے پی پی 145 سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی، 146 سے جے یو آئی (ف) کے بلال احمد میر 147 سے جماعت اسلامی کے چوہدری محمد شوکت، 148 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ ندیم چوہدری، 149 سے جے یو آئی (ف) کے ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، 150 سے جماعت اسلامی کے جبران بن سلمان بٹ، 151 سے جماعت اسلامی کے شاہد نوید ملک، 152 سے جے یو آئی (ف) کے پروفیسر ابو بکر چوہدری، 153 سے جماعت اسلامی کے زاہد شباب بٹ، 154 سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عامر صدیقی، 155 سے جے یو پی کے سید محفوظ حسین گیلانی، 156 سے جے یو پی کے سید ارشد حسین گردیزی، 158 سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن ایڈووکیٹ، 159 سے جے یو آئی (ف) کے مولانا فیصح الدین، 160 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ غضنفر عزیز یابلال احمد میر، 161 سے جماعت اسلامی کے امیر العظیم، 162 جے یو آئی (ف) کے عمران بٹ یا جماعت اسلامی کے میاں خبیب نذیر، 164 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی نذیر احمد ایڈووکیٹ یا اکرم سندھو، 165 سے جے یو پی کے حاجی شاہد محمود زرگر، 166 سے جے یو آئی (ف) حافظ خالد میو، 167 سے جماعت اسلامی کے سید احسان اللہ وقاص، 168 سے جماعت اسلامی کی خاتون رہنمارزافشاں فرحین، 163 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ حیدر علی، 170 جماعت اسلامی کے چوہدری محمود الاحد،171 سے جماعت اسلامی کے غلام حسین بلوچ، 172 سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر رحمت علی شیخ، 173 سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد امیدوار ہوں گے اور صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پرڈاکٹر شمشاد منظور خان اور شاہد گلزار حصہ لیں گے اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی کی محترمہ انیلہ محمود اور کلثوم رانجھا امیدوار ہوں گی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی بیشتر نشستوں پر ضلعی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کی متفقہ سفارشات منظور کر لیا جبکہ اختلافی نشستوں کے لیے اتفاق رائے کا فارمولا طے کرلیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی ووٹرز اور محب وطن قوتوں کو مفاد پرست ٹولے، فرقہ واریت اور اشتہار کی سیاست کو شکست دینا ہے۔عید کے بعد پورے ملک میں رابطہ عوام مہم بھرپور طریقے سے شروع ہوجائیگی۔
ایم ایم اے نے لاہور سے قومی، صوبائی امیدوار فائنل کر لئے، 2 خواتین بھی شامل
Jun 14, 2018