نوازشریف، مریم ایک ہفتے میں وطن واپس آئیں گے ‘آئین پر ڈاکہ ڈالنے والے نہیں آتے: مریم اورنگ زیب

Jun 14, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز ایک ہفتے تک وطن واپس آ جائیں گے۔ آئین پر ڈاکہ ڈالنے والے واپس نہیں آتے، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنے والوں کو باہر جانے ہی کیوں دیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مشرف نے ایس او پی دیا کہ اس پر عمل ہو پھر میں واپس آئوں گا۔ میں سپریم کورٹ پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی کہ انہوں نے اس کا شناختی کارڈ کھول دیا حالانکہ انصاف سب کے ساتھ برابر ہونا چاہئے۔ آپ نے زلفی بخاری کے ساتھ سلوک دیکھا۔ اس کے پاس کون سی جادو کی چھڑی تھی ماسوائے اس کے کہ اس کا لاڈلے کے ساتھ زلفی بخاری کو کلیئر کرکے بھجوا دیا گیا حالانکہ وزارت داخلہ کی کمیٹی اور نیب سے این او سی لینا پڑتا ہے۔ دوسری طرف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے کو اپنی بیگم کی عیادت کے لئے تین دن کا استثنیٰ بھی نہیں دیا جاتا۔ چودھری نثار کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک پارٹی میں ہیں اور سب کی وابستگی پارٹی کے ساتھ ہے۔ اگر کسی کو کوئی شکایت پیدا ہوتی ہے تو اس کے لئے پارٹی میں فورم موجود ہے ہم سب کو ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے۔

مزیدخبریں