عید پر افغان پناہ گزینوں کی واپسی روک دی گئی، 5روز کیلئے دفاتر بھی بند

اسلام آباد (آن لائن+ سپیشل رپورٹ) پاکستان میں قائم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینوں نے عید الفطر کے موقع پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا ہے، اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی واپسی 15جون، بروز جمعہ سے لیکر 18جون، پیر تک بند رہیں گے، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ 19جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔ پاکستان میں وہ افغان مہاجرین جس کے پاس اقوام متحدہ کی رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں اور جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے زیر اہتمام افغانستان واپسی کا پروگرام بنا رہے ہیں انہیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے رضا کارانہ واپسی میں امداد دینے والے ادارے جو ازاخیل نوشہرہ‘ اور کوئٹہ میں واقع ہیں، عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ 15 جون سے منگل 19 جون تک بند رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...