افضل کھوکھر سے اختلافات پر چودھری عبدالغفور نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی‘ باقی عمر اللہ، رسولؐ اور ملک کیلئے وقف کر دی: بیان

لاہور+ رائے ونڈ (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن وسابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور میو، ملک افضل کھوکھر برادران سے اختلافات کے باعث پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ چودھری عبدالغفور میو 1993ئ، 1997ئ، 2002ء اور 2008ء میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور 2008ء میں صوبائی وزیر بھی رہے تاہم انہیں الیکشن 2013ء میں پارٹی ٹکٹ نہیں دی گئی۔ پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کا مینجنگ ڈائریکٹر بنا دیا گیا تھا۔ چودھری عبدالغفور میو اور ملک افضل کھوکھر فیملی کے درمیان پچھلے کئی برسوں سے اختلافات چلے آ رہے ہیں۔ رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق چودھری عبدالغفور نے کہاکہ انہوں نے دنیا کو راضی کرنے کی لاکھ کوششیں کرکے دیکھ لیں لیکن دنیا خوش نہیں ہوسکتی، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپنی تمام عمر اللہ اور اس کے رسول ؐ اور پاکستان کی سربلندی کیلئے وقف کردوں گا، جلد پاکستان بھر کے میواتی بھائیوں، رشتہ داروں، دوستوں اور ساتھیوں کو ساتھ لیکر ایک اہم اعلان کروں گا، کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صاف شفاف لوگ جو ملک پاکستان کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کا بے لوث جذبہ رکھتے ہوں ان سے رابطہ کریں، جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کا وقت آگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...