لاہور (خبرنگار) علامہ اقبال ائر پورٹ پر اوسلوجانے والی قومی ائر لائن کا انجن فیل ہو گیا۔ مسافر ائر پورٹ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔بعد ازاں انجن کی مرمت کے لیے کراچی سے دو انجنئیرز لاہور پہنچ گئے، مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد جہاز روانہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور سے اوسلو جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز 751کا انجن فیل ہونے پر طیارے کوروک لیا گیا، لاہور پہنچنے والی انجنیئرز کی دو رکنی ٹیم نے انجن کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے ائر پورٹ پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پرواز نے گزشتہ روز صبح دس بجے روانہ ہونا تھا جبکہ مسافرآٹھ بجے ہی ائر پورٹ پر پہنچ گئے تھے، اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔