لاہور( این این آئی )سابق وفاقی و مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں ،نواز شریف نا اہل ہیں باقی سب اہل ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا خالق ، جدید پاکستان کا معمار نواز شریف نا اہل ہے باقی سب اہل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نا اہلی کی حمایت نہیں کرتے ۔ شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ہیں۔
سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں: سعد رفیق
Jun 14, 2018