شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہئے: رانا ثنااللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا ثنااللہ خان نے شیخ رشید کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہئے۔ میں کسی بھی سیاستدان کو تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے باہر کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سیاستدانوں کو نااہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ میاں نوازشریف کی شیخ رشید چاپلوسی کیا کرتے تھے۔ 25 جولائی کو شیخ رشید سیاست موت سے ہمکنار ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...