نثار سینئر سیاستدان وہی بتا سکتے ہیں ان کے پاس کیا راز ہے: پرویز الٰہی

لاہور، گجرات (خصوصی رپورٹر/ نامہ نگار) چودھری پرویز الٰہی نے این اے 69 اور پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں کارکردگی کی بنا پر ووٹ دیں اور سبز باغ دکھانے والوں سے بچیں۔ ن لیگ نے پچھلے 10 سال میں پنجاب سمیت پورے ملک کو برباد کر دیا ہے اور اپنے پچھلے ادوار کی طرح اب بھی عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ پنجاب میں ہماری حکومت نے اپنے 5 سال میں کسانوں، محنت کشوں، تاجروں، ملازمین سمیت ہر شعبہ میں کام کرنے والوں او عام و غریب کے لیے بہت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا اتحاد پیر پکاڑا کی قیادت میں جی ڈی اے سے ہے۔ تمام صوبوں سے مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار میدان میں لا رہی ہے۔ ان امیدواروں کا انتخابات نشان ٹریکٹر ہے جو کسان اور زمیندار کا نشان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال شہباز شریف نے 10 سال تک آپریشنل نہیں کیا اور اس ہسپتال کی طرح ہمارے دور کا دریائے چناب پر شہباز پور پل بھی ان کے انتقامی کی بھینٹ چڑھ گیا عوام نے ووٹ دیا تو ہم نے نہ صرف وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو فعال کریں گے۔ بلکہ شہباز پور پل بھی بنائیں گے اور اپنے وہ تمام منصوبے مکمل کریں گے جن کے لیے ہمارے بعد فنڈز ن لیگ نے روک دیے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں، و ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیا رازہیں؟ ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہی کا کہناتھا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری انتہا کوچھورہی ہے اس کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...