گرین ٹائون: زیر تعمیر عمارت کا لینٹر ڈالتے کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق‘ 3 زخمی

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں زیرِ تعمیر بلڈنگ کا لینٹر ڈالتے ہوئے تعمیراتی مشین بجلی کے تاروں سے چھو جانے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گرین ٹائون کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ لینٹر ڈالتے ہوئے تعمیراتی مشین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں غلام رسول اور اللہ دتہ شامل ہیں جو ضلع اوکاڑہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن