لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا بے مثال نذرانہ پیش کرنے والے بہادر افسران و جوانوں کے لواحقین کی خدمت کا فریضہ ویلفیئر آئی کے ذریعے بہترین انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔ اس سوفٹ ویئر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر الحمرا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم ایس ایس پی آپریشن منتظر مہدی، قائم مقام سی ٹی او آصف صدیق تمام آپریشنز و انوسٹی گیشنز ایس پیز اور شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے آنے والے تمام بچوں کو ان کے من پسند تحفوں کی عیدی دی گئی۔