کاروباری افراد ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں:ملک طاہر

Jun 14, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرنے کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات وغیرہ کو پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے قانونی حیثیت دے تاکہ اس سکیم کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ جو تاجر کسی وجہ سے اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کرسکے ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ صرف پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے انہیں قانونی حیثیت دے دیں۔

مزیدخبریں