اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی الہٰ آباد سید سلمان حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں میاں نواز شریف اورصدر میاں شہبازشریف پر لگی ہوئی ہیںعوام باشعودر ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کو مسائل سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے،آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی ہے،ان خیالات کا اظہار بدھ کویہاں سے جاری ایک بیان میں کیا۔ سید سلمان حیدر شاہ نے کہا کہ 25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کرینگے اور اس بار عوام کے ووٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دئیے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہردور میں عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی جنگ لڑی ہے بیک ڈور سے آنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ہے،جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے،پارٹی میاں نوازشریف کی قیادت اور میاں شہبازشریف کی صدارت میں متحدو منظم ہے۔مسلم لیگ(ن) نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیابلکہ دن رات محنت کرکے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا،ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی ،مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔
راولپنڈی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حلقہ پی پی 10سے امیدوار محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن ) کی قیادت سیاسی سازشوںکے گڑھ سے سرخرو ہوکرنکلے گی،میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی طرف سے نیب کورٹ میں تمام ثبوت پیش کر دیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سے جاری اپنے بیان میں کیا۔محمد نوید بھٹی نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو تارے نظر آنے شروع ہو گئے ہیں،بہت جلدپارٹی چھوڑکر جانے والوں کو اپنی غلطی کی سنگینی کا احساس ہو جائے گا،کیونکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے متفقہ فیصلہ قائد میاں نوازشریف کے حق میں سنا دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات کی یقینی فاتح جماعت بن کر سامنے آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کشتی کو ڈوبتی کشتی کہنے والوں کی آنکھیں بہت جلد کھل جائیں گی ۔