نوازشریف خاندان نے ملک کومعاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیا

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف خاندان نے ملک کومعاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیاہے، آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط ادا کرنا بھی آسان نہ ہوگانوازشریف خاندان منافقوں کاٹولہ ہے جواندر پائوں اورباہر گلے پڑتاہے مریم نواز کو اگرمیرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا بھی پتہ ہوگا،میرا فیصلہ 20کروڑ عوام کی فتح ہے،میری ناہلی کامطلب قوم کو بے زبان کرناتھا جس میں نوازشریف کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں دو دن تاریخی جلسے کریں گے۔منتخب ہوکر راولپنڈی شہرکو غازی بروتھا سے پانی سپلائی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدپورروڈ پرایک مقامی شادی ہال میں افطارجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ایک طرف نوازشریف خاندان پائوں پکڑ رہاہے اوردوسری طرف آنکھیں دکھا رہاہے،چوروں کی ایک چوری اوردوسراسینہ زوری، یہ نوازشریف کاوطیرہ ہے جواندر پائوں پڑتے ہیں اورباہر گلے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان منافقوں کاایسا ٹولہ ہے جس نے ملک کو معاشی ایمرجنسی کی طرف دھکیل دیاہے، ڈالر مہنگا ہونے سے آنیوالی حکومتوں کیلئے قرضوں کی قسط ادا کرنا بھی معمولی کام نہ ہوگا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ اگر مریم نواز کو میرا فیصلہ پہلے سے پتہ تھا تو اپنا فیصلہ بھی پتہ ہوگا۔میرا فیصلہ 20کروڑ لوگوں کی فتح ہے، جو لوگ مجھے نااہل دیکھنا چاہتے تھے وہ قوم کو بے بس اوربے زبان کرناچاہتے تھے، میری ناہلی کامطلب قوم کو بے زبان کرناتھا جس میں نوازشریف کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں دو دن تاریخی جلسے کریں گے جو راولپنڈی کی انتخابی سیاست کوتبدیل کر کے رکھ دیں گے22جولائی کو این اے 60اور 23جولائی کو این اے 62کا تاریخی جلسہ کریں گے راولپنڈی کربلاکامنظر پیش کررہاہے، انشاء اللہ منتخب ہوکر غازی بروتھا سے راولپنڈی کو پانی سپلائی کریں گے اور اس شہر کو چوروں ومنشیات فروشوں سے نجات دلا کر دم لیں گے

ای پیپر دی نیشن