ملتان( وقائع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے غیر حاضری اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر تین لیڈ ی ہیلتھ وزیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ دیہی مرکز صحت مٹوٹلی( مارننگ شفٹ) کی ایل ایچ وی رخسانہ کوثر، بنیادی مرکز صحت کی ایل ایچ وی عائشہ اشفان، دیہی مرکز صحت مخدوم رشید کی ایل ایچ وی شکیلہ تبسم کو جاری شوکاز نوٹس میں 7یوم میں تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے بصورت دیگر پیڈا ایکٹ2006ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔