اسلام آباد(وقائع نگار) عام انتخابات میںحصہ لینے کے لیے میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کے چیئرمینوں نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خرم نوازاور مسلم لیگ کے چیئرمین ملک حفیظ الرحمان ٹیپونے اپنے استعفٰے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کردئیے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر راجہ خرم نواز الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو یونین کونسل تمیر کے چیئرمین بھی جبکہ حلقہ این اے 54سے ملک حفیظ الرحمان ٹیپو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔