امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنوبی کوریا پہنچ گئے, صدر مون جے اِن سے ملاقات

Jun 14, 2018 | 14:55

ویب ڈیسک

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنوبی کوریا پہنچ گئے، صدر مون جے اِن سے ملاقات میں شمالی کوریا کے مسئلے پر پیش رفت پر بات چیت کی۔پومپیو دو روزہ دورے پر آج صبح سیول پہنچے اور صدر مون سے ملاقات کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے ڈھائی برس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔کوریا کے صدر مون نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، امریکی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر جاپان اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بی بی سی کے مطابقامریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے کہا ہے کہ امریکہ کو امید ہے کہ شمالی کوریا 2020 تک بڑے پیمانے پر اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے گا۔ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونا ان کے درمیان تاریخی ملاقات کے ایک روز بعد آئے ہیں۔

مزیدخبریں