بھارت 7دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مستردکرتاہے:ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے آزادجموں کشمیرکے آئین میں تیر ہو یں ترمیم پربھارتی احتجاج کو مستردکردیا۔ دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل کی جا نب سے جمعرات کو جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت 7دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مستردکرتاہے،بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں اور پاکستان آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پر بھی بھارتی احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے بھار ت وہاں سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے،مقبوضہ کشمیر کا حل صر ف استصواب رائے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن