عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کاعمل جاری ہے۔مریم نوازکواین اے 127 سے الیکشن لڑنے کی کلین چٹ مل گئی،مریم نوازکے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیے گئے،ریٹرننگ افسرنے شہری اقتدارحیدرکے اعتراضات مسترد کردیئے۔این اے 131 سے سعدرفیق ،سلمان رفیق اورغزالہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکرلیے گئے،این اے 125 سے میاں مرغوب کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیاجبکہ پرویزملک کے کاغذات نامزدگی پررہنما پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشد نے اعتراض فائل کردیا۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد این اے125سے یاسمین راشد،این اے133سے اعجازچوہدری،این اے135سے ملک کرامت علی کھوکھر،این اے124سے اوراین اے129سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظورہوچکے ہیں،این اے130سے شفقت محمود کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہوچکے ہیں ۔دوسری جانب 18 جون کواین اے131سے عمران خان،این اے125سے مریم نوازاوراین اے124سے حمزہ شہباز کے کاغزات نامزدگی منظورکرنے کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔30جون کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔
عام انتخابات کے لیے این اے 131 سے خواجہ سعدرفیق ،سلمان رفیق اورغزالہ سعد رفیق کے کاغزات نامزدگی منظور
Jun 14, 2018 | 23:35