پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پی کے کے 5معانین خصوصی ، مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

Jun 14, 2019

پشاور (نوائیوقت نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پی کے کے 5 معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ نے ایم پی اے خوش دل خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خیبر پی کے کے 5 معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔ عدالت عالیہ کے حکم بعد معطل ہونے والے معاونین اور مشیروں میں اجمل وزیر، ضیاء ء اللہ بنگش، عبدالکریم ، حیات اللہ اور کامران بنگش شامل ہیں۔

مزیدخبریں