گکھڑ منڈی، حمزہ شہباز کی گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالنے پر متعدد لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پولیس تھانہ گکھڑ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالنے جی ٹی روڈ بلاک کرنے حکومتی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر مسلم لیگ ن گکھڑ کے چئیرمین صابر علی چودھری ، میر مظہر بشیر، ریٹائیرڈ میجر الطاف چیمہ، سابق چیئرمین یو سی بینکہ چیمہ عنصرمحمود سندھو، سابق وائس چئیرمین بلدیہ گکھڑ ارسلان ثاقب انصاری ، سابق کونسلروںعاصم شفقت باجوہ ، عدنان انور بٹ، خادم حسین انصاری، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چودھری ودیگر کارکنوں صدیق میر، احسان بھٹی، عثمان سندھو ا،عجاز بھٹی، حافظ جاوید ،محمد رفیق مغل اور متعدد نا معلوم شرکاء ریلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اس بارے میں حلقہ کے رکن صوبائی اسمبلی بیریسٹربلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ جنہیں گزشتہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ اب انتظامییہ کے زریعے مسلم لیگی کارکنوں کو خوف زدہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...