اسلام آباد(آئی این پی ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس پر سماعت سے قبل افتخار چوہدری نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا جس میں موقف اختیار کیا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا کہ ریفرنس میں کہیں نہیں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اس ریفرنس کی وجہ سے فاضل جج اور سپریم کورٹ کی بدنامی ہوئی، سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق ریفرنس ناقابل سماعت ہے۔
جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے: افتخار چوہدری کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط
Jun 14, 2019