اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت)حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیا ہے۔ مشتاق سکھیرا اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔وزات قانون کے نوٹیفیکشن کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے مشتاق سکھیرا کو 2017 میں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کی جگہ سابق جسٹس فقیر محمد کھوکھر کو وفاقی ٹیکس محتسب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔