ضلع غربی اوروسطی میں پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی ( سٹی نیوز )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع غربی و وسطی سمیت شہر کے تمام علاقوں کے مکینوں کو دستیاب پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہیں ،واٹربورڈ کوشہرکی طلب سے نصف سے بھی کم( 44فیصد)پانی دستیاب ہے،شہریوںکو دستیاب پانی کی فراہمی بہتربنانے کیلئے تمام تر تیکنیکی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کردیئے جاتے ہیں، فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کاعام دنوں سمیت تعطیلات کے ایام میں بھی ازالہ کیاجاتا ہے،جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر انسانیت کے ناطے ان علاقوں میں بھی واٹربورڈ پانی فراہم کررہا ہے جہاں سے واٹربورڈ کو بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر یا بالکل بھی نہیںکی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محمداسلم خان اور یوسی چیئرمین میٹروویل عبدالصمد کے ساتھ آنے والے شہریوں و منتخب نمائندوں کے وفود کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن