جماعت اسلامی کا تیغانی‘بجارانی قبائل کے درمیان تصفیہ کے اعلان کا خیرمقدم

Jun 14, 2019

کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے16جون کو بجارانی۔تیغانی قبائل کے درمیان ہونے والے تصفیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انا اور معمولی معمولی باتوںپر مختلف قبائل کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم میں ابتک سیکڑوں جانیں ضایع اور کئی خاندان تباہ ہوچکے ہیں،حکومت، پولیس اور قبائلی سردار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو نہ صرف بجارانی۔تیغانی بلکہ پورے سندھ میں ہونے والے قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی بجارانی وتیغانی قبائل کے درمیاںصلح کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، سندھ باب الاسلام ،اولیاء اللہ اور شاہ للطیفؒ کی امن،پیار ومحبت کی سرزمین ہے، قبائلی تصادم سمیت جاہلانہ رسومات باب الاسلام سندھ اور شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی پرامن ،پیار ومحبت اور مہمان نوازی کے کلچر کو مسخ کررہی ہیں،حکومت سندھ میں قیام امن،جرائم کے خاتمے اور تمام قبائل کو آپس میں شیر وشکر کرنے کیلئے مؤثراقدامات کرکے سندھ میں امن امان بحال کرے۔

مزیدخبریں