پاکستان کا قیام 27 رمضان المبارک رات کو عمل میں آیا

دبئی … طاہر منیر طاہر
وطن عزیز پاکستان کا قیام 27 ویں رمضان المبارک 1366 ہجری بمطابق 14 اگست 1947ء کو عمل میں آیا۔ مملکت خداداد پاکستان کو قیام کے وقت جو مقدس رات نصیب ہوئی یہ اللہ کا اس ملک پر خاص کرم ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جسے اللہ تھالیٰ نے بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے۔ یہ ملک اللہ کے نام پر قائم ہوا جو ہر حال میں رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ انشاء اللہ۔ اس سال ماہ رمضان میں 27 ویں کی شب دوبئی میں ’’یوم قیام پاکستان‘‘ منایا گیا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کو حاصل ہوئی اور یہ تقریب پاک سر زمین پارٹی پی ایس پی کے زیراہتمام منائی گئی۔ ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ 27 ویں کی شب یوم قیام پاکستان پہلی بار منانے کا اعزاز انہیں حاصل ہوا ہے جبکہ اس تقریب کو منان کا پلیٹ فارم پی ایس پی نے فراہم کیا جو قابل فخر مثال ہے۔ یوم قیام پاکستان کی تقریب میں پی ایس پی کیعلاوہ دیگر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیڈران ورکرز اور امارات میں مقیم ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی جس میں محمد عاطف خان، حاجی جمیل اسحاق، خالد حسین چودھری، غلام مصطفی مغل، عرفان افسر اعوان، سرفراز خورشید، چودھری حالد بشیر، محمد شریف ثاقب، ملک شہزاد یونس، فراز احمد صدیقی، سجاد قریشی ذوالقرنین صدیقی، مرزا حمید، سید ……، علی گوہر، اعجاز رضوی اور شہزاد یاسین کے علاوہ دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔ شرکائے تقریب یوم قیام پاکستان ہر سال 27 ویں رمضان المبارک کو منانے کی حمایت کی اور حکومت سے اپیل کی کہ ماہ رمضان کے دوران خیر و برکت کے حصول کے لئے یوم قیام پاکستان 27 رمضان المبارک کو ہی منایا جائے۔ تقریب کے آخر میں محمد عاطف خان اور ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پُرتکلف افطار ڈنر سے کی۔

ای پیپر دی نیشن