جے ایس بینک‘ مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کامستحقین کیلئے افطار کا اہتمام

Jun 14, 2019

کراچی(کامرس رپورٹر) جے ایس بینک نے اپنے خیراتی شراکت دار مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن (ایم جے ایس ایف) کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے دوران پاکستان بھر میں مستحقین کے لئے افطار کا اہتمام کیا۔ جے ایس بینک کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے جہاں یہ مسلسل سماجی ذمہ داری کے اقدامات اور سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اسلام کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان اس ماہ مبارک کے دوران عبادت میں مصروف عمل ہوتے ہیں، ہر روز روزہ رکھتے ہیں اور کمیونٹی اور خاندان کے افراد کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔ جے ایس بینک اور ایم جے ایس ایف نے ملک بھر میں مستحقین کے ساتھ رمضان کے احساس کا تبادلہ کیا۔ 2013ء سے اب تک سالانہ بنیادوں پر مستحقین کے لئے افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس کے آغاز سے اب تک 5 لاکھ سے زائد افطار کے کھانے تقسیم کئے گئے۔ ہر سال ’’Feed and Deserving Iftar Program‘‘ رمضان المبارک کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے جہاں پاکستان بھر میں افطار کے کھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔ جے ایس بینک، ایم جے ایس ایف کے ساتھ مل کر پاکستان کے عوام کو بہتر اور روشن مستقبل کی فراہمی کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں