جھمپیر( کامرس ڈیسک) جی ای ری نیو ایبل انرجی اور ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (TBCCL) نے آج جھمپیر میں دوسرا ایمر جنسی میڈیکل سینٹر کھول دیا۔اس غیر معمولی کاوش کو آغا خان میڈیکل یونیورسٹی ہسپتا ل TBCCLاورجی ای کی طرف سے وضع کیا گیا اور پروان چڑھایا گیا ہے۔پہلا کلینک 2017 میں ضلع ٹھٹھہ میں کھولا گیا تھا۔جھمپیر کوریڈور ساحل سے 95 کلو میٹر دور نیم صحرائی علاقے میں واقع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ضروی طبی دیکھ بھال تک رسائی مشکل ہو تی ہے۔سیفائر اور جی ای ری نیو ایبل انرجی اس علاقے میں چار ونڈ فارم،SWPCL اور ٹرائیکونI, II اورIII چلا رہے اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں،جن کی کل استعداد200 میگا واٹ ہے۔ان ایمر جنسی میڈیکل سینٹرز کی وجہ سے مقامی آبادی اور ونڈ پاور ورک فورس کو ضروری ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔دن رات کام کرنے والے یہ سینٹرز اس دور افتادہ علاقے میں اعلیٰ درجے کی ہنگامی طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔کلینک میں طبی تشخیص اور علاج کرنے والے بہترین معیار کے آلات ،فارمیسی اور CE سرٹیفائیڈ ایمبولینس موجود ہے اور یہاں روزانہ60 مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔سیفائر ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او، ندیم عبداللہ نے کہا کہ " ونڈ پاور پراجیکٹ تعمیر کرتے وقت آس پاس کی آبادی کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ہم نے تین سال پہلے جو میڈیکل سینٹر کھولا تھا وہ کمیونٹی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا اور اب ایک نئے میڈیکل سینٹر کووجود میں آتے دیکھ کر ہمیں خوشی ہے" ۔جی ای ری نیو ایبل انرجی ، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور ترکی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ،منار المنیف نے کہا کہ پاکستان میں پن بجلی بڑھ رہی ہے اور جی ای ری نیو ایبل انرجی کی ملک میں مستحکم موجودگی ہے ۔ہمارے لیے یہ بات اہم ہے کہ ہم ملک میں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور ان کی حفاظت کے لیے مثبت طریقے سے مدد اور سرمایہ کاری کریں۔لوگوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے اور ہمیں جھمپیر میں طبی سہولتوں تک آسان رسائی میں مدد دینے کے لیے پاکستان میں ونڈ پاور کے اپنے سب سے بڑے کسٹمر، سیفائر کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے " ۔