بجٹ 2019-20: دوست ممالک اور عالمی اداروں سے 116 فیصد زائد قرض متوقع

کراچی (کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال 2019-20ء کے دوران دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے گرانٹس اور قرضوں کی مد میں 116 فیصد زائد فنڈز کی وصولی متوقع ہے۔بجٹ 2019-20ء کی دستاویزات کے مطابق جاری مالی سال 2018-19ء کیلئے حکومت نے بجٹ میں دوسرے ممالک سے 1.118 کھرب روپے کی وصولیوں کا ہدف مختص کیا تھا جبکہ نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق وصولیوں کا ہدف 1.403 کھرب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے اور آئندہ مالی سال کیلئے حکومت نے وفاقی بجٹت میں دوست ممالک اور عالمی اداروں سے گرانٹس اور قرضہ کی مد میں 3.032 کھرب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا ہے جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینہ سے 1.629 کھرب روپے یعنی 116 فیصد زائد کی وصولی کا تخمینہ لگایا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال 2019-20ء کے دوران قرضہ جات کی مد میں 3.003 کھرب روپے کا تخمینہ ہے جو جاری سال کیلئے 1.366 کھرب روپے لگایا گیا تھا تاہم رواں مالی سال کے دوران قرضوں کی وصولی 1.087 کھرب روپے رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ کی معاونت کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے 357.450 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن