راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بجٹ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،خط غربت سے نیچے زندگی گزرانے والوں کی تعدادمیںتیزی سے اضافے نے حکمرانوںکے وعدوںاوردعوںکی قلعی کھول کراصل چہرہ قوم کودکھادیا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے سرگودھاڈویژن کے دورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے اور معیشت سے کھلواڑ کرنے والے سیاستدانوں کی گرفتاری خوش آئندہے لیکن عمران خان اپنی پارٹی اوراتحادی گروہ کے کرپشن زدہ افراد اورچوروں کی نانی کواقتدارکے ایوانوں میں بٹھا کرکون سااحتساب کررہے ہیں ،پانامہ لیکس میں شامل لائسنس یافتہ 436 لٹیرے آج بھی دندناتے پھررہے ہیں ،کنگ پارٹی سمیت حکمران اتحاد میں شامل وزراء اورممبران اسمبلی کی فائلیں نادیدہ ہاتھوں نے بندکروادی ہیں،بجٹ اعدادوشمارکے گورکھ دھندوں کے باوجود چیخ چیخ کرکہہ رہا ہے کہ مہنگائی کاسونامی متوسط اوردرمیانے درجے کے عوام کا چولہا بجھا دے گا،فرسٹریشن بڑھے گی اورعوام خودکشیوں پرمجبورہوں گے۔
بجٹ اعدادوشمارکا گورکھ دھندہ، عوام کی زندگی اجیرن کردی ،ڈاکٹرطارق سلیم
Jun 14, 2019