رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء رانا جاوید عمر نے کہا کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں، نوازشریف عدالت کے اندر جھوٹے ثابت ہوئے، عدالت میں ثابت ہوا کہ شریف خاندان نسل در نسل لٹیرا ہے۔ وزیراعظم نے چوری بے نقاب کرنے کے لیے کمیشن کا اعلان کیا، اس پر اپوزیشن والوں کی چیخیں آسمان کو بلند ہو رہی ہیں۔، دس سال میں 24 ہزار ارب کا قرضہ کہاں خرچ ہوا ،کرپشن پر خرچ رقم واپس لائی جائے گی ،قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے ،سابقہ حکومت نے ملک میں لوٹ مار کی اب ہمیں اورنج لائن ٹرین چلانے کے لئے9 ارب کی حکومتی رعائت دینا پڑے گی ،پاکستان بنانے والے بڑے وسیع النظر لوگ تھے ہمیں ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو دن رات محنت کرنا پڑے گی ،حکمران قرض لے کر درست استعمال نہ کریں تو احتساب ہو سکتا ہے، عوام سے قربانی مانگنے سے قبل خود قربانی دینا ہوگی، ناراضگی کی پرواہ نہیں ۔
مریم نواز کا عوامی مسائل سے دور کا واسطہ نہیں:رانا جاوید عمر
Jun 14, 2019