48 لارنس روڈ گزشتہ 14 سال سے گیس پریشر سے محروم

Jun 14, 2019

مکرمی! گیس نعمتِ خداوندی ہے۔ کوئی شخص بھی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں کیا جا سکتا لیکن کچھ ایسا ہی حال 48 کچا لارنس روڈ کا ہے۔ جہاں پر گزشتہ 14 سال سے موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس ناپید ہو جاتی ہے۔ اہل محلہ گیس کی اس تنگی کی وجہ سے موٹر یا سلنڈر لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ لارنس روڈ پر واقع گندہ نالہ سے لے کر برڈوڈ روڈ جہاں پر پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ واقع ہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے رہائشی تنگ ہو جاتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے کئی بار شکایت درج کرائی مگر شنوائی نہ ہو سکی۔ یاد رہے اس علاقہ میں تحریکِ پاکستان کے کارکن اور معروف دندان ساز مرحوم ایم ۔ اے صوفی کی رہائش گاہ واقع ہے۔ اب جبکہ یہ علاقہ کمرشل ہوتا جا رہا ہے‘ سوئی گیس کا پریشر نہ ہونا ایک المیہ ہے۔ اہلِ علاقہ اور محلہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام اور علاقے کے ایم پی اے اور ایم ۔ این ۔ اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد گیس کے مسئلہ کو ٹھیک کیا جائے۔ (اہالیان لارنس روڈ ۔ لاہور)

مزیدخبریں