وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو احسن طریقے سے چلانے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی ہے جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے مشکل حالات میں صوبہ کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سپیکر چیمبر میں چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ حکومت غریب اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور اسے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گی۔ دریں اثناء سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی ملاقات کی۔