ہفتہ اور اتوارکولاک ڈاؤن یقینی بنا کر کرونا سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے ،سی سی پی او

Jun 14, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار شہر کی تمام مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گیں اس دوران تمام ڈویڑنل افسران کو لاک ڈاؤن یقینی بنا کر کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1ہزار 584 دکانیں سیل کیں گئیں۔

مزیدخبریں