لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بظاہر حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں اصلاحات پر مبنی بجٹ نا گزیر تھا ،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور ہمیں نئے رجحانات کی طرف جانا ہوگا اورابتدائی مرحلے میں حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے غیر معمولی فیصلوں کی توقع کی جارہی تھی ،بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا دور کرکے ضروری تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔ ان خیالات اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے بلائے گئے سرکلز کے مشترکہ جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔