اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) نیشنل ٹریننگ بیورو منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن سے منسلک ادارہ ہے جو 1976 کو معروضِ وجود میں آیا۔ این ٹی بی کا اپنا انفراسٹرکچر ہے اور تمام ملازمین ریگولر ہیں۔ قومی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے والا یہ واحد ادارہ ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں سکل ڈیویلپمنٹ کونسلز قائم ہیں۔ این ٹی بی سے کام سیکھ کر لاکھوں نوجوان ملک و بیرونِ ملک میں روزگار کما رہے ہیں۔ نیوٹک ایک سیمی ادارہ ہے جس کی نہ اپنی بلڈنگ ہے اور نہ ہی کوئی ٹریننگ سنٹر اور یہ کسی قسم کی کوئی ٹریننگ کرانے کا جواز نہیں رکھتا۔ نیو ٹک اپنے مفاد کیلئے این ٹی بی کو ختم کرانے کیلئے پر تول رہا ہے۔ نیو ٹک میں افسران دوگنی تنخواہیں لے رہے ہیں ، اعزازیہ اور الائونس بھی لیتے ہیں۔ پیسے کے لالچ میں این ٹی بی کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کی اشیر باد سے نیو ٹک نے کیبنٹ ڈویژن اور پی ڈبلیو ڈی کی اجازت کے بغیر قبضہ کر لیا ہے اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔
نیوٹک،این ٹی بی کو ختم کرانے کیلئے پر تولنے لگا
Jun 14, 2020