مورو،قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کاریں ٹکراگئیں

Jun 14, 2020

مورو(نامہ نگار) قومی شاہراہ تاج پیٹرول پمپ ہوٹل کے مقام پر اچانک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار کے سامنے آگیا موٹر سائیکل کے اچانک آگے آنے سے کار ڈرائیور نے کار کی بریک لگائی بریک لگاتے ہی کار زور سے رک گئی پیچھے سے آنے والی تیز رفتار زور سے آگے والی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کا بھاری نقصان ہوا ایک کار میں سوار عقیل احمد آرائیں، دوسری کار میں سوار محمد صالح ڈنگر، خلیل احمد آرائیں ڈرائیور ، مسمات نازیہ ڈنگر، مسمات سونیا ڈنگر سخت زخمی ہو گئے جن کو موٹر وے پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے وسیلے مورو اسپتال پہنچایا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع دیکھ کر فرار ہوگیا اطلاع کے مطابق کار سوار کراچی سے پنجاب جا رہے تھے جن کے ساتھ یہ حادثہ مورو قومی شاہراہ پر پیش آیا اور معجزاتی طور تمام کار سوار معمولی زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں