ڈپٹی کمشنرکا ٹھیڑی کالونی اوربندروڈ کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Jun 14, 2020

جام پور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ٹھیڑی کالونی اور بند روڈ کا وزٹ کیا اس دوران انہوں نے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کو موقع پر چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند روڈ اور ٹھیڑی روڈ تعمیر ہونے والے روڈ کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس علاقے میں بسنے والے لوگوں کو آنے جانے کیلئے بہتر سہولیات میسر ہوں۔

مزیدخبریں