وہاڑی(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا تعمیراتی کام میں تاخیر پر متعلقہ افسران پر اظہار برہمی کیااورسکول کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ سکول کو فنکشنل کیاجائے ڈپٹی کمشنر نے کہا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کی تعمیر کا 10 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جس کو جلد مکمل کیا جانا انتہائی ضروری ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے اپنے آفس میں بلین ٹری سونامی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ضلع وہاڑی میں ساڑھے 7 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں ان تمام پودوں کی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے۔
ڈی سی وہاڑی کا دورہ‘گرلزسکول کے تعمیراتی کام میں تاخیرپرافسران پر اظہار برہمی
Jun 14, 2020