وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز سیکرٹری آر ٹی سید خالد محمود گیلانی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بسوں کے خلاف مبینہ کاغذی کاروائیاں کرتے ہوئے خود ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں کورونا سے بچاو کیلئے کاروائی کرنے والے آر ٹی سیکرٹری خود شہریوں کے جھرمٹ میں کھڑے رہے اور بجائے عوام کو حفاظتی اقدامات سے آگاہی دینے کے بنا مناسب فاصلہ رکھے محض خانہ پری کرتے ہوئے چلتے بنے جس پر شہریوں مقبول,احمد, عمر, ہارون , ارتضی , شکیل,ارسلان,امتیاز,اویس,زاہد و دیگر نے سرکاری افسران کے دوہرے معیار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سیکرٹری کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے چالان کر کے کاغذی خانہ پری تو کی گئی مگر کورونا وائرس سے بچاو کیلئے کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا اگر افسران ہی حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو دیگر عوام سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔
سرکاری ملازمین سرعام حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگے
Jun 14, 2020