بدوملہی: غیرت کے نام پر بھابھی‘ وزیر آباد میں بیوی قتل

بدو ملہی‘ وزیرآباد (نامہ نگاران) بدوملہی میں غیرت کے نام پر بھابھی‘ وزیر آباد میں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق پانچ بچوں کی ماں غیرت کے نام پر خاوند کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔ وزیرآباد کے نواحی گائوں بستی قدرت آباد کے 40 سالہ خالد محمود کو اپنی بیوی مقدس بی بی کے کردار پر شک تھا۔ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو خالد محمود نے طیش میں آ کر اپنی بیوی مقدس کو گلے پر کلہاڑی کا وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے ملزم خالد محمود کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ بدوملہی سے نامہ نگار کے مطابق غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو خاوند اور بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قلعہ کالروالا کے نواحی گاؤں سوکن ونڈ میں مبینہ طور پر دیور لیاقت علی نے اپنی بھابھی نازنی کو مبینہ ناجائز مراسم پر خاوند اور بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور بھیج دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...