حکومت نے ملک کو سنگینی سے دوچار کر دیا ہے : شیخ آفتاب

حضرو(نمائندہ نوائے وقت )سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے حقا ئق بدل نہیں جائیں گے حکمران بدترین معاشی بحر ان کا پہلے سابقہ حکومتوں پر اور اب کورونا پہ الزام لگا کر اپنی جان چھڑا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آ پ نے اس ملک کو اس سنگینی سے دوچار کر دیا ہے جس کا خواب میں بھی تصور نہیں کیا جا سکتا تھا جنگی حا لا ت میں بھی ملک کی حالت اتنی خراب نہیں ہوئی تھی جتنی آج آپ نے کر دی ہے اگر آپ ن لیگ کا چھوڑا ہوا 5.8 کے گروتھ ریٹ کو ہی سنبھال لیتے تو آ ج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے آپ نے اتنے جھوٹے بو لے کہ اب عوام کا آپ سے اعتماد ختم ہو گیا ہے سابقہ حکومتوں نے اگر قرضہ لیا تو کیا آپ ان حقائق کو جھٹلا سکتے ہیں کہ نواز شریف کی قیادت میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی, سی پیک منصوبے شروع کیا گیا, ملک میں ہزاروں کلومیٹر موٹر ویز کے جال بچھا ئے گئے اسلام آباد لاہور اور کراچی کے ایئرپو ر ٹ بنا ئے گئے اسلام آباد, راولپنڈی, لاہور اور ملتا ن میں میٹرو بس سروس شروع کی گئی, بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک سو بائیس ارب کی ز مین خریدی گئی, دیہاتوں کو بجلی،گیس،پانی, صحت,تعلیم اور آمدو رفت کے لیے عمدہ سڑکیوں کی سہولیات فراہم کی گئی. نئے ہسپتال بنائے گئے پرانے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا اس کے باوجود بھی زرمبادلہ کے ذخائر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے موجود تھے.۔
آپ ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لے اصلیت سامنے آ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن