بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے:ترک وزیرتجارت کا چینی ہم منصب کو فون

انقرہ(شِنہوا)ترک وزیر تجارت روحسار پیکان نے کہا ہے کہ ترکی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی)کے تحت تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے اور نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے بعد چین کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں کام کرے گا۔یہ بات نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے بتائی ہے۔ ترک وزیر نے یہ باتیں اپنے چینی ہم منصب ڑونگ شان سے ٹیلیفون پر اجلاس کے دوران کیں، جس میں انہوں نے چینی کمپنیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دونوں وزرا نے دوطرفہ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں زرعی برآمدات ،مشترکہ معاشی کمیشن کا ایجنڈا، شہری ہوابازی میں تعاون اور کاروباری ویزوں کی سہولت سمیت دیگر امور شامل ہیں۔ چین کے تجویز کردہ بی آر آئی کا مقصد علاقائی انضمام کو بہتر بنانا ، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان کرنا اور ایشیا کو افریقہ ، یورپ اور اس سے آگے ملانے والے بنیادی ڈھانچوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کر کے معاشی نمو کو بڑھاوا دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن