بالواسطہ ٹیکس میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا، نواز ناجی

بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے بجٹ 2020-21ء کو عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس نہ لگانے کا واویلا غلط ہے۔ باالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گا جس میں غریب طبقہ بہہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مشوروں پر بنایا جانے والا بجٹ پاکستان کے معروضی حالات میں عوام دوست ہر گز نہیں کہلا سکتا۔غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میںاضافہ نہ کر کے 22لاکھ خاندانوں پر ظلم کیا گیا ہے۔
ملک میں مہنگائی 200فیصد سے زائد ہو چکی ہے لیکن سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ موبائل سستے کرنے سے عام آدمی کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن