اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقگذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، :ڈیرہ اسماعیل خان 23، کاکول 16، مالم جبہ 13، چراٹ 4، بالاکوٹ 3 ، بالائی دیر، دروش، پٹن، سیدو شریف 2، کالام، پشاور، چترال ایک، پنجاب ، چکوال ، جوہر آ باد 9،منڈی بہائوالدین 6، گجرات 5 ، سیالکوٹ ، لاہور 3، گوجرانوالہ ،اٹک ایک ،کشمیر، مظفر آباد 3، اور گڑھی دوپٹہ میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، تربت 48، جیکب آباد ، موہنجوداڑو 47 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
Jun 14, 2020