قادیانی جمہوری‘ دینی قوتوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کر رہے ہیں: مجلس احرار اسلام

ملتان (سماجی رپورٹر)امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر سمجھوتہ اور سودے بازی کرنیوالے دونوں ہی اسلام اور ملک کے غدارہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ضلعی ناظم اعلی مولانا عبدالقیوم ‘مفتی محمد قاسم احرار‘ ڈاکٹر عبدالغفور احرار‘ محمد عدنان ملک اور محمد عدنان معاویہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی میں چھپے ہوئے قادیانی اور قادیانی نواز غیر محسوس انداز میں دینی اور جمہوری قوتوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کر رہے ہیں۔
ملک میں فرقہ وارانہ فسادات و کار روائیوں کے پس پردہ قادیانیوں کا پیسہ اور بیرونی ایجنسیوں کے ڈالر کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن