بیجنگ( شنہوا) چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس کی نئی لہر سر اٹھانے لگی۔ دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے 7 نئے کیس سامنے آگئے۔چین میں سامنے ا?نے والے کرونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔ جس کے فوری بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا ہے۔حکام نے ایک بڑی زرعی ہوسل سیل مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے چین میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنفدی مارکیٹ بند کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یہاں دو افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وائرس ان میں منتقل کیسے ہوا۔کئی ملکوں میں وائرس کی دوسری لہر سے متعلق خدشات موجود ہیں۔ کووڈ 19 کے ابتدائی مریضوں کی نشاندہی ووہان شہر کی مارکیٹ میں ہوئی تھی۔چین میں حکام کے مطابق کووڈ 19کے 11نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید سات متاثرین میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔حکام کے مطابق ان میں سے بیجنگ میں چھ افراد میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔اس موقع پر بیجنگ کے ایک ضلعی آفیسر نے بتایا کہ شہر اس وقت جنگ جیسی ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔مارکیٹ میں کئی افراد کے سواب ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ بیجنگ میں کرونا کے تمام نئے چھ متاثرین اس مارکیٹ میں جا چکے تھے۔