بلوچستان میں ہوٹلز ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن ایک روز بعد ہی واپس

Jun 14, 2020

کوئٹہ (نیٹ نیوز) حکومت بلوچستان نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ گزشتہ روز حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی تھی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو کھولنے سے 4 گھنٹے قبل سپرے کرنا ہوگا جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا عملہ ماسک اور گلوز کے بغیر کام نہیں کرے گا۔ تاہم اب بلوچستان حکومت نے ایک روز میں ہی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

مزیدخبریں