اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نیپال کی پارلیمنٹ کی طرف سے اپنے ملک کے نئے سیاسی نقشے کے اجراء کے بعد بھارت نے نئے نیپالی نقشے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیپال نے اپنے ملک کا جو نیا نقشہ جاری کیا ہے وہ حقائق کے منافی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نیپا ل کے نئے نقشے کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔ نیپال اور بھارت میںنقشے کی بنیاد پر ایک تنازعہ چل رہا ہے جو کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ نیپال کی پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالے نقشے میں لیپو لیکھ کالاپانی کا علاقہ نیپال کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔ نیپال نے اس بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
نیپال کے نئے سیاسی نقشے کو بھارت نے مسترد کر دیا
Jun 14, 2020